فلپائن : 7.8شدت کا زلزلہ،32 ہلاکتیں ،100سے زائد زخمی ، متعددلاپتہ

منیلا:(ویب ڈیسک )فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں 7.8 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔منیلا سے فلپائنی حکام کے مطابق 100 سے زائد افراد زخمی ہیں، جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں، متاثرہ علاقوں سے 10 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ جنوبی صوبوں میں جاری سونامی کا الرٹ بھی واپس لے لیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ فلپائن میں علی الصبح آنے والا زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا جس کے بعد فلپائن کے ساتھ انڈونیشیا، جاپان اور آسٹریلیا میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی جو کچھ دیر بعد واپس لے لی گئی تھی۔یو ایس سونامی وارننگ سسٹم نے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی تھی۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ادارے نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.3 بتائی تھی تاہم بعد میں اسے بڑھا کر 8.2 کر دیا تھا۔
انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی ، فلپائن میں پیر کی صبح آنے والے 7.8 شدت کے طاقتور زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں جبکہ ایشیا کے مختلف ممالک میں سونامی کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی انتباہ جاری کر دیے گئے تھے ۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے ساحل کے قریب مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 40 منٹ سے کچھ پہلے آیا۔ابتدائی زلزلے کے بعد ایک گھنٹے سے زائد عرصے تک آفٹر شاکس محسوس کیے گئے، جس کی تصدیق فلپائن کے ادارہ برائے آتش فشانیات و زلزلہ پیما نے کی ہے۔
سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنرل سانتوس سٹی میں واقع جولی بی ریسٹورنٹ پر مشتمل 3 منزلہ عمارت ملبے اور گردوغبار کے بادل میں زمین بوس ہو گئی، جس سے موقع پر موجود افراد خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔دیگر تصاویر میں بھی عمارتوں کو شدید نقصان، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے اور چھتوں کے منہدم ہونے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔



