
لاہور:(بیوروچیف)گھریلو ملازمہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور اسقاط حمل کے بعد ہلاکت کے مقدمے میں نامزد مکان مالکان کے5افراد نے عبوری ضمانت کروالی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےرائیونڈ کے نجی ہسپتال کےعملے کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لڑکی کا اسقاط حمل کرنے والے ڈاکٹروں،پیرا میڈیکل سٹاف سے پوچھ گچھ ہوگی۔ قتل کی دفعات کی تفتیش کے لیے گرفتار ڈرائیور کو بھی حراست میں لیا جائے گا۔
عدالت سے اجازت کے بعد مقدمے میں شامل قتل کی دفعات کی تفتیش ہوگی۔پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی دفعہ شامل ہونے کے بعد مالکان سے دوبارہ تفتیش کی جائے گی جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی کی موت کی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔



