پٹرول 100تا150روپے لٹر سستا؟اہم حکومتی وزیرکے بیان سے ہلچل

لاہور:(بیوروچیف) امریکہ ،ایران ممکنہ معاہدے کے تحت عالمی تیل کی ترسیل کےلئے اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھلنے کی توقعات بڑھنے پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مزید 5فیصد کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کروڈ آئل 76اور برطانوی تیل 79ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایران کو امریکہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت فوری طور پر تیل فروخت کرنے کی اجازت مل سکتی ہے، جس کے بعد قیمتوں میں کمی کا رجحان مزید مضبوط ہو گیا۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ جمعے کو ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے پر دستخط متوقع ہیں، اسی روز پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوسکتی ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کی وجہ سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 100روپے سے زیادہ یا 150روپے فی لیٹر سے بھی زیادہ کمی ہو سکتی ہے۔



