خسارے کا بجٹ، وفاق کو کوئی گرانٹ نہیں دی جائیگی:شفیع جان
بجٹ میں گرانٹ ان ایڈ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات سے مشروط ہے،نیشنل اکنامک کونسل نہیں لیگل فورم این ایف سی:وزیر اطلاعات کے پی

پشاور :(ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ خسارے کا بجٹ پیش کیا گیا ہے، وفاق کو کوئی گرانٹ نہیں دی جائے گی، بجٹ میں گرانٹ ان ایڈ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات سے مشروط ہے، بانی پی ٹی آئی سے جب تک ملاقات نہیں ہوتی ہم کٹوتی نہیں کرنے دیں گے۔
نیشنل اکنامک کونسل متعلقہ فورم نہیں، لیگل فورم صرف این ایف سی ہے، 5 ہزار 260 ارب روپے ایف بی آر جمع کرے گا تو وہ صوبوں میں بانٹا جائے گا،وفاق سے زیادہ لوگوں کو خیبر پختونخوا کے بجٹ کا انتظار تھا،صوبے کا بجٹ تاریخی ہے۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفر کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ وفاق سے زیادہ لوگوں کو خیبر پختونخوا کے بجٹ کا انتظار تھا،صوبے کا بجٹ تاریخی ہے۔
پہلے 3 مہینے کا بجٹ پیش کرنے کا ارادہ تھا، جس میں قانونی پیچیدگیاں آرہی تھیں۔ 7 ماہ سے بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات نہیں ہوئی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔



