
اسلام آباد: ( ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر صدف نے پارٹی کی جانب سے استعفیٰ کے مطالبے کو مسترد کر دیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میں ڈاکٹر صدف نے وضاحت کی کہ 2016 میں پارٹی جوائن کرنے کے بعد 2018 کے الیکشن میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں پارٹی کو مخصوص نشستیں ملیں۔
مخصوص نشستوں کے لیے میرا نام چوتھی ترجیح پر تھا تاہم تیسرے نمبر پر موجود امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کروانے اور اہلیت کے معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث ان کا نام تیسرے نمبر پر آ گیا اور میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئی۔
پارٹی قیادت نے مجھ سے استعفیٰ طلب کیا تھا لیکن میں نے انکار کر دیا۔یہ اقدام حلقے کے عوام اور مقامی مشیروں کو بھی منظور نہیں کیونکہ انہوں نے پارٹی کو ووٹ دے کر منتخب کیا تھا۔ جے یو آئی کے ساتھ تعلق قائم اور پارٹی نےمجھے قبول بھی کر لیا ہے۔



