اے آئی کتنے سال میں بدل دے گی انسانی تاریخ؟مسک کا بڑا اعلان

واشنگٹن: (ویب ڈیسک)ٹیسلا، سپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے پیشگوئی کی ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) بہت جلد مجموعی انسانی ذہانت کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ایکس پر ایک صارف کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی میں تیزی سے ہونے والی پیشرفت کے نتیجے میں یہ نئی ٹیکنالوجی آئندہ 4 سے 5 برسوں کے دوران اے آئی انسانی ذہانت سے آگے نکل جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اے آئی ٹیکنالوجی انسانی تاریخ کو بدل دینے والی چند اہم ترین ٹیکنالوجیز میں سے ایک ہے۔اے آئی پر مبنی مشینوں سے تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، اشیا کی تیاری آسان ہو جائے گی جبکہ خدمات سستی اور ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہوں گی۔
انسان نما روبوٹس اور ذہین مشینیں بہت جلد ایسے کام کرسکیں گے جو ابھی انسان کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف صنعتوں میں اے آئی پر انحصار بڑھ جائے گا، لاگت گھٹ جائے گی جبکہ افادیت بڑھ جائے گی۔



