پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

نجی جائیداد پر قبضے یا زبردستی ٹاورز لگانے کا کوئی ارادہ نہیں:وزیرقانون

مالک کی اجازت کے بغیرٹاور نہیں لگے گا، بل کی چند شقوں پر اعتراضات ، مشاورت کا عمل جاری، ڈیجیٹل ترقی اور کنیکٹیویٹی کیلئے قانون سازی ناگزیر: اعظم نذیر

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نجی جائیداد پر قبضے یا زبردستی ٹاورز لگانے کا کوئی ارادہ نہیں، یقین دلاتا ہوں کہ بل سے کسی کی ذاتی ملکیت یا پرائیویسی متاثر نہیں ہوگی۔

ٹیلی کام کمپنیوں کو شہریوں کی جائیدادوں تک آزادانہ رسائی کے بل کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نجی جائیداد پر قبضے یا زبردستی ٹاورز لگانے کا کوئی ارادہ نہیں، یقین دلاتا ہوں کہ بل سے کسی کی ذاتی ملکیت یا پرائیویسی متاثر نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا عوامی خدشات دور کرنے کیلئے قانون میں مزید وضاحت شامل کی جائے گی، مالک کی اجازت کے بغیر نجی املاک پر ٹاور نہیں لگے گا، اعتراضات جمہوری عمل کا حصہ ہیں، معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بل کی چند شقوں پر اعتراضات ہیں، مشاورت کا عمل جاری ہے، ڈیجیٹل ترقی اور کنیکٹیویٹی کیلئے قانون سازی ناگزیر ہے، آئی ٹی، براڈ بینڈ اور اے آئی کی ترقی کیلئے رکاوٹیں دور کرنا لازمی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button