انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، امن اقدامات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی ہے، اس دوران ایرانی صدر نے مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری اور ذمہ درانہ کردار کو سراہا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی پیشرفت اور امن اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی صدر نے کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور تنازع کے پُرامن حل کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

صدر آصف زرداری سے مسعود پزشکیان کی ملاقات، پاک ایران تعلقات، علاقائی امن کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

ایرانی صدر نے علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے مابین مفاہمت بڑھانے کی پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button