پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کی ستھرا پنجاب میں کرپشن ، پولیس کیخلاف شکایات

سپیکر محمد احمد خان نے فوری طور پر معاملات کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی

 

لاہور:(بیوروچیف ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے ستھرا پنجاب میں کرپشن کے الزامات،ممبران اسمبلی نے سی سی ڈی اور پولیس کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئے سپیکر نے فوری طور ہر معاملات کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی۔

پنجاب اسمبلی کااجلاس ایک گھنٹہ 45منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوا اجلاس میں چوتھے روز بھی بجٹ2026ـ27 پر بحث جاری رہی۔بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد نے الزام عائد کیاکہ ستھرا پنجاب فیصل آباد میں اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے کسی نے پوچھا ہے کیوں کرپشن ہوئی،ہر چیز کا کنٹرول ڈی سی کو دیدیا ہے۔

سول سروس کو سرکاری نہیں بلکہ پرائیویٹ ملازم بنا لیاگیا ہے،سول سروس ملازمین کو ذاتی کام کےلئے قانون سازی کرلین،نشہ جوا اور جسم فروشی پولیس کی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتی،پاکستان میں تعلیم صحت اور انصاف کو برائے فروخت کردیا گیا ہے۔

پنجابیوں کو قوم بننا پڑے گا سڑکوں پر نام لکھوانے کےلئے شہید ہونا پڑتا ہے، اگر حکومت اچھے کام کریگی تو پھر آپ کو بتانا نہیں پڑے گا، سیاسی گفتگو کریں نہ کریں لیکن میرا بطور پاکستانی حق ہے،اگر کل میں حکومت میں آ گیا تو کل کسی کو جہاز پر بیٹھ کر باہر جانے نہیں دوں گا۔

ایسی مراعات پر لعنت بھیجتا ہوں جس سے میرا ضمیر برائے فروخت ہوجائے، خان سے کیوں گھبراتے ہیں حکومت اعلان کرے کہ وہ آدھے گھنٹے کےلیے لیاقت باغ آئیں گے تو پھر تماشا دیکھنا، آج دوبارہ الیکشن ہوجائے پتہ لگ جائے گا۔

وزیر سپورٹس پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نےاپنے خطاب میں کہاکہ رانا آفتاب ہماری حکومت پر تنقید کریں لیکن جو اچھے کام کررہی ہے اس کی تعریف تو کریں،یورپ میں نیا چوہدری سپر پاکستان دو طاقتوں کے درمیان صلح کروا رہا ہے،اس فورم پر کھڑے ہیں دنیا میں پاکستان عزت کا باعث بنا ہوا ہے،کیا اپوزیشن وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف نہیں کر سکتے،جب 2019 میں بھارت کے خلاف کارروائی کی گئی تو پھر ہم نے پی ٹی آئی حکومت کی تعریف کی تھی۔

کیا آپ کا خان زرداری اور نواز شریف پاکستان سے زیادہ عزیز ہیں پاکستان ہے تو یہ سب اورہم ہیں، خدارا آج پوری دنیا میں بطور ایم پی اے نیلا پاسپورٹ رکھتے ہیں تو آپ کی عزت ہوگی، پنجاب کے مریضوں کاائیر ایمبولینس میں علاج ہو رہا ہے،سابق ایم این اے عباس خان آفریدی جل گئے تھے تو وزیر اعلی مریم نواز نے جہاز پر انہیں علاج کےلیے کےپی سے پنجاب کے ہسپتال لائیں۔

مریم نواز نے ناانصافی کردی پہلے کینسر ہسپتال کی بات ہوتی تھی اب حکومت نے شوکت خانم سے تین گنا بڑا ہسپتال بنا دیا ہے،نوازشریف سکول آف ایکس لینس دیکھ لیں سپیشل بچوں کا اسٹیٹ آف دی آرٹ سکول بنایا ہے جس کی مثال یورپ میں بھی نہیں ملتی، 188 پنجاب بھر میں سپورٹس کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں، ایسا ایسا جمنیزیم بنایا جا رہا ہے جو بیکن ہائوس میں بھی نہیں ہے،سرکاری سکولز میں سولر کے ساتھ ایسے انورٹرز لگائیں گے کہ بجلی نہیں جائے گی۔

قائداعظم پنجاب گیمز نمبر ون پر آ چکی ہیں،ایک ہزار سپورٹس گرائونڈ سکولوں میں بنائیں گے،پنجاب کے ہر یونین کونسل میں دو دو سپورٹس گرائونڈ بنائیں گے،نوجوانوں کےلیے اس سال یوتھ گیمز کروائیں گے جس میں پچاس لاکھ نوجوان آپس میں گیمز کھیلیں گے،سپورٹس انڈونمنٹ فنڈ بہترین اتھیلٹ کو دیں گے، پنجاب میں پبلک بلڈنگز کو سولرائز کرنے جا رہے ہیں، پنجاب میں مستقبل میں بجلی کو سستا کریں گے،پنجاب بھر میں بائیو فرٹیلائزر بنائیں گے۔

اپوزیشن رکن حافظ فرحت عباس نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماضی سے حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کو چور کہہ رہے کبھی کسی کی حکومت کبھی ہماری ہم نے ملک کے لئے آگے تو بڑھنا ہے پیرافورس ایک بدمعاش اور کرپٹ نظام ہے لوگوں کو عزت سے روزگار کمانے دیں شکر ہے شوکت خانم کے بعد پنجاب حکومت نے اور کینسر ہسپتال بنایا ہے بزدار بیوقوف تھا اس کے دور میں آٹا ساٹھ روپے اب ایک سو ستر روپے ہے ۔

سرکاری ملازمین کو اٹھارہ سی سی ذسے اٹھائیس سو سی سی گاڑیاں دی گئی ذکیا غریب ذملک کی معیشت اس کی اجازت دیتی ہے پنجاب میں اسکولوں کو پرائیوٹائزیشن کیا جا رہا ہے اسپتالوں میں مریض کا کوئی پرسانے حال نہیں ادویات مل نہیں رہی ۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے فرح گوگی اور پنکی پیرنی کا نام لے کر تنقید کی ٹوایوان میں اپوزیشن نے ہنگامہ برپا ہوگیا اپوزیشن کی اپنی سیٹوں پر کھڑےہوکر احتجاج کرنے لگے،اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی شروع ہوگئی،جن کو آج بشریٰ کا غم ہے پھر کلثوم نواز کا کیا قصور تھا،یہ باتیں مشاہد اللہ مرحوم پہلے کرگئے تھے خواجہ سعد رفیق رانا ثنا اللہ مریم نواز کا کیا قصور تھا اب یہ لوگ ہمیں سیاست اور قانون سیکھائیں گے انہوں نے اپنے دور میں ڈی سی اور اے سی کی سیٹیں بیچی تھی فرح گوگی اور پنکی پیرنی کہاں ہے بتائے کتنے میں لگائے گئے ڈپٹی اسپیکر نے کاروائی سے پنکی پیرنی کے لفظ کاروائی سے حذف کردیئے۔

نواب رضی اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ زرعی ٹیکس کو بارہ سے پندرہ فیصد کرنا ظلم ہے،بارہ ایکٹر کا زمیندار ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے ادا کرے گا خواہ اس کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہوگا۔ایک مربہ کا مالک ساڑھے چھ لاکھ روپے ٹیکس دے گا، پہلی بار حکومت نے گیارہ ارب روپے کا چالان مقرر کردیا ٹریفک والے چالان کرے تو لوگ گالیاں دیتے نہ چالان کریں تو افسران نوٹس دے دیتے ہیں، موٹر سائیکل سے چالان ظلم ہے،حکومتی رکن رانا اقبال سیال نے کہاکہ کچے کے ڈاکوئوں کا علاقہ مریم نواز نے ڈاکوئوں سے خالی کروایا،وہ سرائیکی اور جنوبی پنجاب کا صوبہ مانگ رہے ہیں۔

اپوزیشن رکن غلام سرور نے اپنی گفتگو میں کہاکہ کسانوں کے خواب اس حکومت نے چکنا چور کردیے ہر کسان خمیازہ بھگت رہا ہے،رائے مرتضیٰ کو چالیس سال کی سزا دی گئی میرے بیٹے کے قتل کی ابھی تک تحقیقات نہیں ہو سکیں، میرے بیٹے کے قتل کی تحقیقات نہ ہونا کیا انصاف سمجھوں،حکومت ابھی سے میرے بیٹے کے قتل کی فوری تحقیقات کرے۔

سیلاب آئے یا کوئی مصیبت آئے کسان کو ٹیکس دینا پڑے گا جو ان پر ظلم ہے، حکومتی رکن رانا شہریار خان نےاپنے خطاب میں کہاکہ جب آپ اپوزیشن میں تھے تو اس شخص کو کندھوں اور سر پر بٹھائے رکھا ہم کیوں نہ مریم نواز کا شکریہ ادا نہ کریں جو صوبے میں بہترین منصوبے لائیں۔

حکومتی رکن چوہدری افتخار چھچھرنے خطاب میں کہاکہ منتخب وزیر اعظم کو کبھی 25کلومیٹر کا وزیر اعظم کہا گیا وہی وزیراعظم ہے جس کا نام شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ہے جو ایران امریکہ معاہدہ کیلئے ثالثی کردار ادا کررہا ہے،تین سال پہلے اگر نظر ڈالی جائے تو پاکستان دنیا میں سفارتی لحاظ سے تنہا تھا مجھے اس وقت شرم آتی تھی کہ پی ٹی آئی کا وزیر اعظم کہتا رہا امریکی، بھارتی اور تھائی لینڈ کا وزیر اعظم فون نہیں سنتا۔

ارکان پنجاب اسمبلی نے سی سی ڈی اور پولیس کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دئیے،سپیکر کاکہناتھاکہ وزیر قانون اس پر ایکشن لیں چکوال واقعہ پر بھی جواب لیا جائے کہ جو واقعہ کے ملزم ہے وہی ادارہ تفتیش کیسے کر سکتا ہے،سپیکر نے و،یر قانون سے استفسار کرتے ہوئے کہاکہ رانا صاحب آپ کو ہاوس کی سینس محسوس ہو رہی ہے، میں نہیں چاہتا کہ میں حکومت کے علاوہ اپنا پارلیمانی اختیار استعمال کروں ۔وزیر قانون رانا اقبال نے یقین دھانی کرائی کہ میں آج منگل کو آئی جی کو بلوا کر بات کرتا ہوں۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button