پاکستانتازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کی افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف کی ملاقات

آرمی چیف نے امن، استحکام اور تعمیری روابط کے فروغ کے لئے عزم کا اعادہ کیا، ISPR

راولپنڈی (ویب ڈیسک)لیبیا کی عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر لیبیا کے کمانڈر کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی تعاون اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فوجی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے دوطرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ، پیشہ ورانہ فوجی تربیت کے تبادلے اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دوست ممالک کے ساتھ امن، استحکام اور تعمیری روابط کے فروغ کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر لیبیا کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و سلامتی کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button