جادوئی سپنر نعمان علی کو دورہ ویسٹ انڈیز سے باہرکرنے کی تیاریاں؟


لندن:(تجزیہ حسنین جمیل)پاکستان کے مایہ ناز سپنرنعمان علی کو دورہ ویسٹ انڈیز سے ڈراپ
کرنے کی تیاریاں۔لگتا ہے 39 سالہ نعمان علی کو دورہ ویسٹ انڈیر سے ڈراپ کر دیا جائے گا کیونکہ وہ ریڈ بال کیمپ میں نہیں ہیں ، نعمان ایک بہترین لیفٹ آرم سپنر ثابت ہوئے وہ اقبال قاسم کے بعد دوسرےلیفٹ آرم سپنر ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ میں 100کھلاڑی آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے نعمان اب تک 22ٹیسٹ میں 101وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 135 میچ کھیل کر 497 وکٹیں لے چکے ہیں جو ایک شاندار ریکارڈہے۔
نعمان علی کو 2021 میں 35 سال کی عمرٹیسٹ کیپ ملی جو سندھ کے اس باصلاحیت لیفٹ آرم سپنر کے ساتھ ناانصافی ہوئی تھی فرسٹ کلاس میں مسلسل کارکردگی کے باوجود چانس بہت دیر سے ملا ،نعمان علی سپن پچ پر بہت مشکل بائولر ثابت ہوتے تھے تاہم وہ پچ جو بائولر اور بیٹر دونوں کے لئے سود مند ہوتی تھی وہاں بھی نعمان اچھی بولنگ کرتے رہے۔
نعمان علی نے 22 ٹیسٹ میچوں میں ایک اننگز میں 5 وکٹ 9 بار اور میچ میں 10 وکٹ 3 بار حاصل کئے اور ٹوٹل 101 وکٹ حاصل کی ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی کرکٹ اکیڈمیز میں نعمان علی کو بطور کوچ رکھ کر انکے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔



