پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

پانی کے نئے کنکشن کیلئے واسا دفاتر کے چکر ختم؟، خدمت مراکز پر درخواستوں کی وصولی شروع

 

لاہور:(بیوروچیف)شہریوں کو سرکاری خدمات کی فراہمی مزید آسان بنانے کیلئے اب لاہور میں پی آئی ٹی بی کے تحت وضع کردہ دونوں ای خدمت مراکز پر واسا کے رہائشی اور کمرشل پانی کے نئے کنکشن کی درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔

اس نئی سہولت کے تحت شہری اب واسا کے نئے پانی کے کنکشن کے حصول کیلئے ای خدمت مراکز پر باآسانی اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں، جس سے درخواست جمع کروانے کا عمل مزید تیز، سہل اور منظم ہو گیا ہے۔

ای خدمت مراکز ہفتہ وار پیر سے ہفتہ تک صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک شہریوں کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ شہری مزید معلومات اور دیگر دستیاب سرکاری خدمات کے بارے میں جاننے کیلئے ای خدمت کی ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں جبکہ رہنمائی اور معاونت کیلئے ہیلپ لائن 1317 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب شہریوں کو جدید، آسان اور مؤثر سرکاری خدمات کی فراہمی کیلئے ای خدمت مراکز کے ذریعے مختلف عوامی سہولیات کا دائرہ کار مسلسل وسیع کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واسا کے رہائشی اور کمرشل پانی کے نئے کنکشن کی سہولت کو ای خدمت مراکز میں شامل کرنے کا مقصد شہریوں کو ایک ہی جگہ پر زیادہ سے زیادہ سرکاری خدمات فراہم کرنا اور مختلف دفاتر کے غیر ضروری چکر ختم کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button