پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

وقف املاک کسی دوسرے شخص یا اداروں کو الاٹ نہیں کی جا سکتیں:ہائیکورٹ

 

لاہور: (بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے متروکہ وقف املاک اراضی کے انتقال کی درخواست ابتدائی سماعت میں خارج کردی۔

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ قوانین منسوخ ہونے اوردہائیوں پرانے الاٹمنٹ آرڈرز پرانتقال درج کرنے کا قانونی جواز نہیں۔

9 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ متروکہ قوانین 1975 میں منسوخ ہو چکے، اب کسی کو بھی نئی الاٹمنٹ یا متبادل زمین دینے کا کوئی قانونی اختیار نہیں، تمام متروکہ اراضی اب حکومت کی ملکیت بن چکی ہے، سرکاری تحویل میں آنے پرمتروکہ اراضی کے فیصلے کا اختیار چیف سیٹلمنٹ کمشنر یا بورڈ کے پاس نہیں رہا۔

حکومت متروکہ اراضی کوعوامی مقاصد کے لیے ہی استعمال کرنے کی مجاز ہے، وقف املاک کسی دوسرے شخص یا اداروں کو الاٹ نہیں کی جا سکتیں، ایسی اراضی کی الاٹمنٹ قانون کی نظر میں شروع سے ہی غلط اور کالعدم تصور ہو گی، پرانے الاٹمنٹ آرڈرز کا وقت پر سرکاری ریکارڈ میں اندارج نہ کرناقانونی حیثیت ختم کر دیتا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا دادا نےمیلسی میں 1960 میں کھلی نیلامی میں 3 کنال زمین خریدی، دادا ان پڑھ اور عدالتی کارروائی نہیں جانتے تھے، لاعلمی کی وجہ سے زمین کا سرکاری ریکارڈ میں اندراج نہ ہو سکا،کمشنر ملتان کو زمین کا سرکاری انتقال درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button