ڈاکٹر اجمل ملک کے”کھلاڑی” میں نایاب اور دوسری حسیناؤں کا جھرمٹ
محفل تھیٹر میں 17 جولائی سےسخاوت ناز اور عمران شوکی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار اور ہدایت کار ڈاکٹر اجمل ملک ایک بار پھر شائقینِ تھیٹر کے لیے نیا اسٹیج ڈرامہ "کھلاڑی” لے کر آرہے ہیں، جس کی نمائش 17 جولائی سے لاہور کے محفل تھیٹر میں شروع ہوگی۔
ڈرامے میں معروف کامیڈین سخاوت ناز، عمران شوکی اور نایاب خان مرکزی کردار ادا کریں گے، جبکہ عقیل حیدر، ستارہ مہر اور آفرین بھٹی بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
فیملی کامیڈی اور تفریح سے بھرپور کہانی
ڈرامے کے مصنف و ہدایت کار ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ "کھلاڑی” ایک مکمل فیملی کامیڈی ڈرامہ ہے، جس میں مزاح، رومانس اور موسیقی کو دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شائقین کو معیاری اسٹیج پرفارمنس، دلچسپ مکالمے اور رنگا رنگ مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔
17 جولائی سے محفل تھیٹر میں نمائش
ڈرامے کے پروڈیوسر سید محمد یوسف ہیں، جو اسے سید پروڈکشنز کے زیرِ اہتمام 17 جولائی سے محفل تھیٹر لاہور میں پیش کریں گے۔ انتظامیہ کے مطابق ڈرامہ شائقینِ تھیٹر کے لیے بھرپور تفریح فراہم کرے گا۔



