انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

گیانا:فٹ بال گرائونڈمیدان جنگ بن گیا ،100تماشائی ہلاک

ہرطرف لاشیں،مظاہرین نے پولیس سٹیشن کو بھی آگ لگا دی

جارج ٹائون:(ویبک ڈیسک )مغربی افریقی ملک گیانا میں فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں تصادم کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ہسپتال میں جہاں تک آنکھ دیکھ سکتی ہے لاشیں ہی لاشیں پڑی ہیں جبکہ کچھ لاشیں ہال میں بھی پڑی ہیں، مردہ خانہ بھی لاشوں سے بھر گیا ہے۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ 100 کے قریب لاشیں اسپتال اور مردہ خانے میں پڑی ہیں جبکہ ایک دوسرے ڈاکٹر نے بتایا کہ درجنوں لاشیں اسپتال لائی گئیں۔

سوشل میڈیا پر جھگڑے سے متعلق زیر گردش ویڈیوز کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ان میں اسٹیڈیم کے اطراف اور اسٹیڈیم میں لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مشتعل مظاہرین نے انزیریکوری کے پولیس اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی۔ایک عینی شاہد نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب میچ کے دوران ریفری نے متنازع فیصلہ دیا، ریفری کے فیصلے کے بعد تماشائی گرانڈ میں کود پڑے اور پھر جھگڑا شروع ہو گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button