پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

جو نظام عدل 40 سال انصاف نہ دے وہ ظلم ہے: مفتی منیب

 

کراچی:(ویب ڈیسک)معروف اسکالر مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ جو نظام عدل 40 سال تک انصاف نہ دے وہ نظام ظلم ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ صاحبان اقتدار نے عالمی مسائل حل کرلیے، اپنے ملک کے مسئلے حل کریں، صاحبان اقتدار آئی پی پیز کا مسئلہ حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا حال یہ ہے کہ صوبوں کے حصے اور سود کی ادائیگی کے بعد کچھ بچتا نہیں ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ حکومت سودی نظام ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں، ہم روایتی بینکوں کے ایک لاکھ عملے کی تربیت کرنے کو تیار ہیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button