پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

کرڑوپتی سے ارب پتی،رجب بٹ کا آمدنی سے متعلق ہوشربا انکشاف

 

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ میری مجموعی دولت ایک ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔

رجب بٹ کا شمار پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبرز میں ہوتا ہے، انہوں نے تین سال سے بھی کم عرصے میں بڑی تعداد میں فالوورز حاصل کیے اور اپنی پرتعیش طرزِ زندگی کے باعث بھی اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔

یوٹیوب دنیا بھر میں کنٹینٹ کری ایٹرز کے لیے آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ بن چکا ہے اور رجب بٹ بھی ان یوٹیوبرز میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی ویڈیوز، برانڈ پروموشنز اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے نمایاں مالی کامیابی حاصل کی ہے۔

 

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران میزبان نے ان سے پوچھا کہ آیا وہ کروڑ پتی ہیں یا ارب پتی؟

رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال میں باضابطہ طور پر ارب پتی بن گیا۔

یوٹیوبر کے مطابق میری مجموعی دولت 100 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے اور میں اس کامیابی پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں، یہ مقام مجھے 12 سال کی مسلسل محنت کے بعد حاصل ہوا ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button