پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاصحت

تاریخ پر تاریخ ختم،سموگ تدارک کیس کا 8سال بعد فیصلے کا امکان؟

لاہور:(بیوروچیف)لاہور ہائیکورٹ میں 8سال سے زیر سماعت سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مفاد عامہ کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے سنائے جانے کا امکان ہے۔
 جسٹس شاہد کریم سموگ تدارک اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کیس 2018ء میں ہارون فاروق اور دیگر کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے سموگ کی روک تھام اور ماحول کے تحفظ کے لیے متعدد اہم احکامات جاری کیے۔
عدالتی احکامات کے نتیجے میں متعلقہ اداروں کو سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے مختلف اقدامات کا پابند کیا گیا۔ عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے پر سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ کو اس عمل کی روک تھام کے لیے موثراقدامات کی ہدایت کی۔
لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی، ٹریفک نظام میں بہتری اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس کے خلاف اقدامات کی ہدایات بھی جاری کیں۔
عدالت نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے بھٹوں کو ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی ہدایت کی اوردرختوں کے تحفظ اور شجرکاری کے فروغ پر بھی زور دیا۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button