انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پنجاب ہی نہیں سندھ اور باقی صوبوں کے لوگوں کی بھی خدمت کرنا چاہتی ہوں: مریم نواز 

 آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد سے گفتگو، صاف پانی کی فراہمی کیلئے پائپ سپلائی کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ،6 اضلاع شامل، ڈاکٹر روتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش

لاہور:(سلمان حسین)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے وفد نے معیار تعلیم کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات کو سراہا۔
آکسفورڈ یونیورسٹی پریس وفد نے نواز شریف سکول آف ایمیننس پراجیکٹ کو قابل تحسین قرار دیا۔ملاقات میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس وفد نے فروغ تعلیم کے لئے بھرپورتعاون کی پیشکش کی۔
وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی طرف سے محکمہ تعلیم پنجاب سے اشتراک کار کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں نواز شریف سکول آف ایمیننس میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے نصاب کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس ٹیچر ز کیلئے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرام، کیپسٹی بلڈنگ، ٹیچنگ گائیڈ اور دیگر امور میں معاونت کرے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب ہی نہیں بلکہ سندھ اوردیگر صوبوں کے لوگوں کی بھی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔ کراچی اور سندھ کے لوگوں کی پریشانی بھی دل سے محسوس کرتی ہوں۔ نواز شریف سکول آف ایمیننس میں داخلے کے لئے ہزاروں طلبا کی انٹری ٹیسٹ میں شرکت اعتماد کا ثبوت ہے۔
 اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لوگ اب سرکاری سکول میں داخلوں کے لئے کوشاں نظر آتے ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے وفد نے فروغ تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سکول آف ایمیننس کا معیار حیران کن حد تک اعلیٰ ہے۔
 علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف اضلاع میں پینے کے صاف پانی کے جاری پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔
 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں پینے کی پانی کی فراہمی کے منصوبے کے تحت ہر فرد / ہر گھر تک صاف پانی کی فراہمی کا عزم کیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ فلٹریشن پلانٹ، بوتل واٹر اور باؤزرکے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے۔ اجلاس میں منتخب اضلاع میں پائپ کے ذریعے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
 پائلٹ پراجیکٹ کے لئے ساؤتھ، سنٹرل، نارتھ پنجاب کے 6 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے۔ راجن پور،لاہور،فیصل آباد، چکوال، راولپنڈی اور مری /کوٹلی ستیاں میں پائپ واٹر پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔
 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، واسا اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایکسپرٹس سے مشاورت کی ہدایت کی اور کم آمدن والے گھرانوں کو پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹ میں ترجیح دینے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صاف پانی کے ذرائع سے محروم علاقوں میں پانی پہنچانے کی بھی ہدایت کی۔
 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میٹنگ کے دوران ہی ڈی سی راجن پور عمران رانجھا اور ڈی سی چکوال سارہ حیات سے متعلقہ اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں پانی کی کمی اورآبی آلودگی کا شکار علاقوں میں واٹر ٹینکر / واٹر باؤزر کے ذریعے پانی پہنچانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹس پر عملدرآمد کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی تجویز کا جائزہ بھی لیاگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بوتل واٹر پلانٹ کو پوری استعداد کے ساتھ چلانے کی ہدایت کی۔
 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کوہ سلیمان کے دوردراز علاقوں میں بوتل بند پانی پہنچنے پر مسرت کا اظہار کیا اور شاباش بھی دی۔
 علاوہ ازیں  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کو پاکستان میں جذام کے مریضوں کیلئے خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اوران کے انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہا۔ جرمن نژاد پاکستانی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی برسی پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جذام جیسے لاعلاج مرض کے خاتمے کے لئے ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات کو تادیر یاد رکھاجائے گا۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button