انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

پاکستان کا امریکہ کے ساتھ تجارتی سرپلس 2 ارب 59 کروڑ ڈالرسے متجاوز

اسلام آباد :(ویب ڈیسک)پاکستان کا مالی سال 26-2025ء میں امریکہ کےساتھ تجارتی سرپلس 2 ارب 59 کروڑ ڈالر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے تجارتی سرپلس نے امریکہ کو بڑے تجارتی خسارے سے دوچار کردیا ہے۔
 پاکستان کےلئے امریکہ سب سے بڑا برآمدی ملک اور تجارتی توازن پاکستان کے حق میں ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مالی سال میں امریکہ کےلئے برآمدات 5 ارب 91 کروڑ ڈالرز اور درآمدات 3 ارب 32 کروڑ ڈالرز رہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کا امریکہ کےساتھ مجموعی تجارتی سرپلس 5 سال میں 17 ارب ڈالرز سے تجاویز کرگیا۔گزشتہ 5 سال میں پاکستان کی مجموعی برآمدات 29 ارب 15 کروڑ ڈالرز اور اس دوران امریکہ سے مجموعی پاکستانی درآمدات 12 ارب12 کروڑ ڈالرز رہیں۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button