Uncategorizedپاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ،بڑی خبر آگئی
الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو خط، صوبائی کابینہ کی کمیٹی فوری بنانے کی ہدایت

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں پولنگ کی تاریخ طے کرنے کے لیے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو باقاعدہ خط ارسال کرتے ہوئے صوبائی کابینہ کی کمیٹی فوری طور پر تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول اور پولنگ کی تاریخ کے حوالے سے حتمی مشاورت کی جاسکے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کی جائے گی۔
اس مقصد کے لیے صوبائی کابینہ کی متعلقہ کمیٹی کو فوری طور پر تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ہونے والے مشاورتی عمل میں شرکت کرسکے۔خط کے مطابق مشاورتی اجلاس 20 اگست کو صبح 11 بجے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں منعقد ہوگا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی صوبائی کابینہ کی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرے گی اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق مختلف امور پر الیکشن کمیشن کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کی تاریخ کے تعین کے لیے مشاورت الیکشن قوانین اور پنجاب کے بلدیاتی قانون کے تحت کی جائے گی۔ اجلاس میں انتخابات کے انعقاد کے لیے مناسب تاریخ پر غور کیا جائے گا اور اس حوالے سے حتمی مشاورت مکمل کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے پولنگ کی تاریخ کے معاملے کو مشاورتی عمل کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا۔
صوبائی حکومت کی کمیٹی اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں انتخابی عمل سے متعلق ضروری امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کا بنیادی مقصد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے پولنگ کی تاریخ پر اتفاق رائے پیدا کرنا اور آئندہ کے انتخابی مراحل کو قانونی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھانا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت پر زور دیا کہ صوبائی کابینہ کی کمیٹی کی بروقت تشکیل یقینی بنائی جائے تاکہ 20 اگست کو ہونے والے اجلاس میں موثر مشاورت ممکن ہوسکے۔الیکشن کمیشن کے خط کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل مزید واضح ہونے کی توقع ہے، جبکہ 20 اگست کو ہونے والے اجلاس میں پولنگ کی تاریخ کے تعین کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آنے کا امکان ہے۔



