پاکستانتازہ ترین

سرکاری عمارتیں فائیوسٹارہوٹلزمیں تبدیل،اہم بلڈنگ کا نمبر لگ گیا

3 رکنی وزارتی کمیٹی قائم ،پہلے مرحلے میں شہید ملت بلڈنگ کو  ہوٹل میں بدلنےکی تجویز

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی ایونٹس کیلئے عالمی معیار کی رہائشی سہولیات کے فقدان کے باعث وزیراعظم نے بعض سرکاری عمارتوں کا ہوٹلز میں تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔
فیصلے پر عملدرآمد کے لئے تین رکنی وزارتی کمیٹی قائم کردی۔پہلے مرحلے میں شہید ملت بلڈنگ کو فائیو سٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق شہید ملت بلڈنگ کی فائیو سٹار ہوٹل میں تبدیلی کے منصوبے پر مشاورت جاری ہے،منصوبے کی نگرانی کیلئے داخلہ، خزانہ اور ہائوسنگ کے وزرا ء کو ٹاسک مل گیا۔
وزرا ء کمیٹی شہید ملت بلڈنگ کو جدید ہوٹل میں بدلنے کے منصوبے کا جائزہ لے گی، شہید ملت بلڈنگ کا مجموعی رقبہ 4 ہزار 400 مربع گز،128 کمروں کی گنجائش ہے۔ذرائع کے مطابق شہید ملت بلڈنگ میں 64 لگژری سوئٹس بنانے کی بھی گنجائش موجود ہے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button