انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ،سینئر کیوروگی کیٹیگری میں ایران سر فہرست

لاہور:(سپورٹس رپورٹر ) جناح اسپورٹس کمپلکس میں جاری بین الاقوامی ایونٹ آٹھویں ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ 2026 ( ایشئین ریجن) کے دوسرے روز سینئر کیوروگی کیٹیگری کے مقابلے ہوۓ جس میں ایران کا پلڑا بھاری رہا۔

مینز74 کے جی،58 کے جی اور 87 کے جی ویٹ میں ایران نے گولڈ حاصل کیا جبکہ ویمنز میں کوریا نے 49 کے جی ویٹ اور ایران نے ویمنز 73 کے جی ویٹ 62 کے جی ویٹ میں گولڈ حاصل کیا۔

یوں ایران کیروگی ایونٹ میں 5 گولڈ کے ساتھ سر فہرست رہا جبکہ کوریا ایک گولڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔آج ایونٹ کے تیسرے روز بھی سینئر کیورو گی کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے۔




