
لاہور:(بیوروچیف)جماعت اسلامی کے دھرنے بے اثر؟پٹرول ،ڈیزل کی قیمتوں میں دوسرے روزبھی ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق 19 اگست کےلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 34 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کیا گیا ہے، نئی قیمت 395اعشاریہ 69روپےہوگئی ،پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔



