انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

سرحدوں سے بالاتر موسیقی،سجاد طافو، آرڈی برمن کی یادگار ملاقات

لاہور: (شہزاد فراموش) پاکستان اور بھارت کے درمیان موسیقی کے میدان میں کئی فنکاروں نے سرحدوں سے بالاتر ہو کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، انہی یادگار لمحات میں بھارتی موسیقار آرڈی برمن اور پاکستانی گٹارسٹ سجادطافو  کی ایک ملاقات بھی شامل ہے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔
تصویر میں بھارتی موسیقی کے معروف موسیقار آرڈی برمن کے ساتھ پاکستانی موسیقار اور گٹارسٹ سجادطافو  نظر آ رہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ درج تحریر کے مطابق یہ ملاقات موسیقی کے ذریعے دو ممالک کے فنکاروں کے باہمی تعلق اور فن سے وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔
سجادطافو  پاکستان کی موسیقی اور فلمی صنعت کے معروف نام ہیں وہ مشہور طبلہ نواز استاد الطاف حسین طافو  کے صاحبزادے ہیں اور کم عمری میں فلمی صنعت سے وابستہ ہوگئے تھے۔ انہوں نے گٹارسٹ کی حیثیت سے پاکستانی فلمی موسیقی میں نمایاں خدمات انجام دیں اور متعدد معروف فنکاروں کے ساتھ کام کیا۔
سجادطافو  نے مختلف ممالک میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ انہیں پاکستانی موسیقی اور فلمی صنعت کے لیے طویل خدمات پر تمغۂ امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا۔
آرڈی برمن بھارتی فلمی موسیقی کے انتہائی بااثر موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی موسیقی نے برصغیر کی کئی نسلوں کو متاثر کیا اور ان کے گیت آج بھی مقبول ہیں۔
یہ تاریخی تصویر اس بات کی یاد دہانی بھی کراتی ہے کہ موسیقی ایسی زبان ہے جو سیاسی اور جغرافیائی سرحدوں سے آگے بڑھ کر فنکاروں اور شائقین کو ایک دوسرے سے جوڑ سکتی ہے۔
 پاکستان کے معروف  گٹارسٹ سجادطافو  اور بھارتی موسیقار آرڈی برمن کی  ملاقات کی یادگار تصویر
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button