انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

فرانسیسی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور

60برس میں پہلی مرتبہ ایوان زیریں نے حکومت کا تختہ الٹ دیا

پیرس (ویب ڈیسک) فرانس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہو گئی۔ فرانسیسی قانون سازوں نے گزشتہ روز وزیر اعظم مشیل بارنیئر کی تین ماہ کی حکومت گرانے کا قدم اٹھایا،60برس میں پہلی مرتبہ ایوان زیریں نے حکومت کا تختہ الٹا۔
تحریک بائیں بازو کی رہنما میرین لی پین طرف سے پیش کی گئی، اسمبلی میں کسی کو بھی واضح اکثریت حاصل نہ تھی۔
انتہائی دائیں بازو کی حمایت کے ساتھ 577رکنی ایوان میں 331ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت نے حکومت کو ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا۔ ووٹنگ کے بعد سپیکر نے تصدیق کی کہ بارنیئر کو اب اپنا استعفیٰ میکرون کو پیش کرنا پڑے گا۔
میکرون ان دنوں سرکاری دورے پر سعودی عرب میں تھے، انہیں ہنگامی بنیادوں پر واپس آنا پڑا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button