انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

بھارت نے بھی آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے حمایت کر دی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے فلسطین اور اسرائیل پر مشتمل 2ریاستوں کے قیام کے حامی ہیں۔ بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر نے راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اسرائیل کے ساتھ ساتھ علیحدہ، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اپنے دیرینہ موقف پر قائم ہے۔

فلسطینی کی آزاد ریاست کے حامی ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 7اکتوبر 2023ء سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے بعد فلسطین سے متعلق 13قراردادیں اقوام متحدہ میں پیش کی گئیں۔ بھارت نے ان قراردادوں میں سے 10کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ3 میں غیر حاضر رہا۔ تنازع سے متاثر فلسطینیوں کے لیے امداد بھی فراہم کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button