پاکستانتازہ ترینصحت

جناح ہسپتال لاہور،300سے زائد مریضوں کے گردوں کا ٹرانسپلانٹ

لاہور :(سید ظہیر نقوی سے )لاہور میں واقع جناح ہسپتال انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔جناح ہسپتال میں 1998سے تاحال 300سے زائد مریضوں کے گردوں کا ٹرانسپلانٹ کیا جاچکا ہے۔

گردہ مثانہ وارڈ کے سربراہ پروفیسر نوید اقبال کی سربراہی میں جناح ہسپتال میں مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق جناح ہسپتال میں گردہ مثانہ وارڈ کے سربراہ پروفیسر نوید اقبال کی سربراہی میں ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر،2اسسٹنٹ پروفیسرزاور ایک سینئر رجسٹرار پر مشتمل ٹیم کڈنی کی ٹرانسپلانٹ کررہی ہے۔

تمام ادویات اور دیگر ضروری سہولیات حکومت پنجا ب اور جناح ہسپتال کی انتظامیہ کے تعاون سے مہیا کی جارہی ہیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button