انٹر نیشنلپاکستان

بنگلا دیش کا بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ

حسینہ واجد اور اہلخانہ پر نیوکلیئر پاور پلانٹ میں کرپشن کے الزامات عائد

ڈھاکہ ( ویب ڈیسک) بنگلا دیش کے مشیر داخلہ نے حسینہ واجد اور ان کے اہل خانہ پر نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ہوشربا کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے بھارت سے ایک بار پھر سابق وزیراعظم کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے حسینہ واجد کیخلاف کرپشن، قتل اور تشدد کے مقدمات چلانے کیلئے بھارت سے ان کی حوالگی کا مطالبہ دہرایا ہے۔
بنگلا دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن کا دعویٰ ہے کہ روس کی معاونت سے 12.5بلین ڈالر سے بننے والے روپ پور نیوکلیئر پلانٹ میں حسینہ واجد اور ان کے خاندان نے خورد برد کی ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ اس نیوکلیئر پلانٹ کیلئے مشینری کی خریداری میں آف شور کمپنیوں کے ذریعے کم از کم 5ارب ڈالر کی خرد برد کی گئی ہے۔
اس حوالے سے بنگلا دیشی حکومت نے بھارت کے ساتھ سفارتی سطح پر خط و کتابت میں حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حسینہ واجد کو واپس بھیجا جائے تاکہ وہ عدالت میں اپنے الزامات کا سامنا کر سکیں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکے۔
بنگلا دیش کے اس مطالبے پر عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھارتی وزارت خارجہ اور حسینہ واجد کے صاحبزادے سجیب جوئے سے مؤقف جاننے کیلئے رابطہ کیا لیکن فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button