پاکستانتازہ ترینسپورٹس

فیلڈ مارشل نے لنکن کھلاڑیوںکو یقین دہانی کرائی،محسن نقوی

اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزمان تک پہنچ گئے،تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جمعرات کو سینٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ دھماکے کے بعد سری لنکا کی ٹیم نے کہا کہ وہ واپس جارہی ہے۔


سری لنکا کے واپس جانے پر ہماری ان سے بات ہوئی، سری لنکا کی ٹیم کے تمام خدشات دور کئے، فیلڈ مارشل نے کھلاڑیوں کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی، سری لنکن صدر نے رابطہ کیا، جس پر ہم نے کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے یقین دلایا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سری لنکن وزیر دفاع کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی، تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں کے خدشات تھے، سری لنکن صدر نے خود ٹیم کے کھلاڑیوں سے بات کی، اسلام آباد دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔
سری لنکا نے کرکٹ ٹیم کا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرکے جرات کام ظاہرہ کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزمان تک پہنچ گئے، اسلام آباد میں دھماکا کرنے والے کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ان کاکہناتھا کہ وانا میں حملے کرنے والے ملزمان کا تعلق بھی افغانستان سے ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button