انٹر نیشنلتازہ ترین

ٹرمپ کے قتل کی سازش کا الزام ایرانوفوبیا :پزشکیان

تہران (ویب ڈیسک )ایرانی صدرمسعود پیزشکیان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ یہ الزامات ایرانوفوبیا کو فروغ دینے کی کوشش ہیں اور ایران کی جانب سے ایسے اقدامات کی مسلسل تردید کی گئی ہے۔مسعود پیزشکیان نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی ٹرمپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی اور اکتوبر میں سوئس سفارت کاروں کے ذریعے امریکہ کو تحریری یقین دہانی بھیجی تھی۔

ایرانی صدر پیزشکیان نے مذاکرات کےلئے ایران کی آمادگی کا اعادہ کیا لیکن امریکہ کی اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی صلاحیت پر شکوک کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ بات چیت کا نہیں بلکہ ان وعدوں کا ہے جو مکالمے کے ذریعے کیے جاتے ہیں اور پھر پورے نہیں ہوتے۔

ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران بات چیت کےلئے ہمیشہ تیار ہے لیکن باہمی اعتماد اور وعدوں کی پاسداری کو تعلقات میں بہتری کےلئے لازمی قرار دیا۔

یہ الزامات اس وقت سامنے آئے جب امریکی محکمہ انصاف نے ایک ایرانی شخص پر ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے الزام میں فردِ جرم عائد کی۔ امریکی حکام کے مطابق، اس سازش کو عملی جامہ پہنانے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button