پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

ڈرامہ "عشق تیرے صدقے” ،بڑی کاسٹ شامل،خالد عباس ڈار نے سکرپٹ تقسیم کئے

صرف ایک لڑکی فیروزہ کی پرفارمنس، قیصر پیا، شاہد خان ،وکی کوڈو، روبی انعم، فہد اعوان، سرفراز وکی، گبھرو رنگیلا اور ساقی خان بھی کاسٹ میں شامل ہیں: ڈائریکٹر اجمل ملک

 

لاہور:(شہزاد فراموش) پرنس تھیٹر میں نئے ڈرامہ ” عشق تیرے صدقے” کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی مہمان خصوصی بابائے سٹیج خالد عباس ڈار نے فنکاروں اور تکنیک کاروں میں سکرپٹ تقسیم کیا۔

ڈرامہ کے رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا تھا کہ فیملی تھیٹر کی بحالی کا شور کرنے سے کچھ نہیں ہوگا ہم لوگ عملی طور پر فیملی کمرشل تھیٹر کرنے جا رہے ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد ڈرامہ ہوگا، اس میں صرف ایک لڑکی اپنے فن کے جوہر دکھائے گی۔

مضبوط سکرپٹ پر مبنی اس کہانی میں مرکزی کردار فیروزہ علی ادا کررہی ہیں، قیصر پیا، شاہد خان ،وکی کوڈو، روبی انعم، فہد اعوان، سرفراز وکی، گبھرو رنگیلا اور ساقی خان بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔

خالد عباس ڈار نے ڈاکٹر اجمل ملک اور ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مخالفت سے نہیں گھبراتے اپنے کام سے مخالفین کو جواب دیا جاتا ہے۔ خالد عباس ڈار نے ماضی کی یادوں کو تازہ کیا اور نئے فنکاروں کو محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔

تقریب میں فنکاروں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈرامہ عشق تیرے صدقے 7 اگست سے لاہور کے پرنس تھیٹر میں سٹیج کیا جائیگا، اس کے پروڈیوسر سید محمد یوسف ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button