لاہور :(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیاہے فوری طور پر سروس سٹیشنز اور ہوٹلز وغیرہ پر واسا میٹر لگائے جائیں، جب پانی کا بل آئے گا تب یہ ری سائیکلنگ سسٹم استعمال کرینگے۔
دریں اثنا جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی تو پنجاب حکومت کے وکیل نے سکولز بسوں کے بارے میں مجوزہ رولز پیش کئے اور بتایا گلی محلوں کےاورچار ہزار روپے سے کم فیس والے سکولز کو بھی بسوں سے استثنیٰ دینے جارہے ہیں۔
سکولز کی جانب سے ٹرانسپورٹ فراہم نہ کرنے پر پچاس ہزار جرمانہ کیا جائے گا، ایل ڈی اے نے ملتان روڑ کا ٹریفک پلان پیش کیا اور بتایاملتان روڑ پر ٹریفک کے رش کی وجہ بننے والےیوٹرنز کو بند کردیا،مزید سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔



