پاکستانتازہ ترینسپورٹس

جھگڑا ہوتو بیٹیاں کس کا ساتھ دیتی ہیں؟آفریدی کا دلچسپ جواب

لاہور: ( ویب ڈیسک ) سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بیٹیوں کی پیدائش سے متعلق کہا ہے کہ جب پہلی بیٹی پیدا ہوئی تو سیلون میں بال بنوا رہا تھا۔

انہوں نے کہا میرے پاس کال آئی کہ بیٹی پیداہوئی ہے، مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب چھوٹے بھائی نے مجھے اقصیٰ گود میں دی تو میرے ہاتھ کانپ رہے تھے، اس کے بعد انشا آئی تب بھی ایسا ہی احساس تھا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد اور پھر بیٹیوں کی پیدائش کے بعد میں نے اپنی زندگی کو بدلتے اور بہت بدلتے دیکھا لیکن ماں کی طرح اولاد کیلئے وقت نکالنا باپ کی بھی ذمہ داری ہے، میرے نزدیک آج کل کے حالات میں ماں سے زیادہ باپ کی ذمہ داری بنتی ہے۔

شاہد آفریدی نے بیٹیوں سے متعلق ایک دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہا کہ ’ اگر بیگم سے کبھی تُو تُو میں میں ہو جائے تو بیٹیاں ماں کے ساتھ بلیوں کی طرح کھڑی ہو جاتی ہیں، پھر میں اہلیہ کو بھی کچھ بھی نہیں کہہ پاتا۔

کوئی ایک بیٹی میری خاص طور پر پسندیدہ نہیں، سب بیٹیاں پسندیدہ ہیں‘۔ خیال رہے کہ سابق کپتان کی 5 بیٹیاں ہیں جن میں سب سے بڑی بیٹی اقصیٰ ہیں پھر انشا، عجوا، اسمارا اور عروہ ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button