فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم ،گھروں کی تعمیر کیلئے قرضے دینے کا آپشن بھی زیر غور، 3 فروری کو اجلاس بلانے کا فیصلہ
لاہور(بیوروچیف سے)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر رئیل اسٹیٹ اور ہائوسنگ شعبے کی بحالی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔
وزیراعظم کو ٹاسک فورس کی سفارشات بھجوا دی گئی ہیں، رہائشی گھروں کیلئے اضافی منزل کی تعمیر کی اجازت دینے کی تجویز دی گئی ہے، وزیراعظم نے سفارشات کا جائزہ لینے کیلئے 3 فروری کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ورکنگ پیپر میں تجویز دی گئی ہے کہ رہائشی گھروں کیلئے اضافی منزل کی تعمیر کی اجازت دی جائے، پہلی مرتبہ گھر خریدنے والوں کو ٹیکس میں مکمل چھوٹ دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے، پراپرٹی کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز زیر غور آئے گی۔
مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے، کم آمدن والے طبقے کو سبسڈی دینے پر غور کیا جائے گا، گھروں کی تعمیر کیلئے قرضے دینے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔



