پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

امریکہ سمیت 16 ممالک سے مزید 118 پاکستانی بیدخل

سعودی عرب سے پاسپورٹ گم اور غیر قانونی کام کرنے پر 61 ،جاپان میں وزٹ ویزا کیلئے مطمئن نہ کرسکنے پر2پاکستانیوں کو نکال دیا گیا،واپسی پر گرفتار

کراچی(ویب ڈیسک )امریکہ ، جاپان، کوریا ،سینیگال، تھائی لینڈ سمیت 16 ممالک سے مزید 118 سے پاکستانیوں کو بیدخل کر دیا گیا بعض کو کراچی پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے پاسپورٹ گم ہونے، بلیک لسٹ، معاہدے کی خلاف ورزی اور غیر قانونی کام کرنے کے الزامات پر 61 پاکستانیوں کو بیدخل کیا گیا۔

غیر قانونی طور پر عراق میں داخل ہونے اور زائد المعاد قیام پر 15 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا جبکہ عمان سے 7 پاکستانیوں کو غیر قانونی داخل ہونے، آجر کی جانب سے ملازمت سے برطرف کرنے اور بلیک لسٹ ہونے پر واپس بھیجا گیا۔

اس کے علاوہ امریکا میں ایک پاکستانی کو ناقابل قبول قرار دے کر واپس بھیجا گیا، کوریا میں بھی ایک پاکستانی کو داخل نہیں ہونے دیا گیا جبکہ تھائی لینڈ میں ہوٹل کی بکنگ نہ ہونے اور اخراجات کی رقم کم ہونے پر 2 پاکستانیوں کو انٹری نہیں دی گئی۔

بحرین، یوگنڈا، کینیا، قبرص، مراکش، کوریا، سینیگال، بوسٹوانہ سے ایک ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ جبکہ جاپان میں 2 پاکستانیوں کو وزٹ ویزا کے لیے مطمئن نہ کرسکنے پر ملک سے نکال دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button