لاہور:پولیس اہلکار جنسی درندہ، خاتون گداگرسے دست درازی
ملزم امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات، پکڑے جانے پر شہری کو گولی ماردی،مناواں پولیس پیٹی بھائی کو بچانے کیلئے سرگرم، دست درازی کی دفعات حذف،وزیراعلیٰ نوٹس لیں،سوشل میڈیا پرصارفین برہم،کارروائی کریں گے:ڈی آئی جی فیصل کامران
لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی سے )لاہور کے تھانہ شفیق آباد میں تعینات پولیس اہلکار امجد جنسی درندہ بن گیا ۔ تھانہ مناواں کی حدود میں معمر خاتون گداگر سے مبینہ دست اندازی کرنیوالے نیم برہنہ اہلکارامجد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پولیس پیٹی بھائی کو بچانے کیلئے سرگرم ہوگئی مبینہ طور پرمتاثرہ خاتون کا طبی معائنہ نہیں کرایا نہ ہی ملزم کامعائنہ اور ملاحظہ کرایا ، خاتون سے دست درازی سمیت دیگر دفعات کی بجائے شہری کو زخمی کرنے کی دفعات کے تحت ایف آئی آر دیدی،ایف آئی آر میں ملزم امجد کا نام بھی شامل نہیں ۔

سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے پولیس پر شدید تنقید کی جارہی ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کی جان ومال اورعزتوں کے رکھوالے ہی لٹیرے بن گئے ہیں،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ اب پنجاب پولیس کو ایسی کالی بھیڑوں سے پاک کرنے اور حقیقی معنوں میں ماں بن کر کھانے کا وقت آگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مناواں کی حدود میں پولیس اہلکار امجدنے خاتون مبینہ طور پر خاتون گداگر کو برہنہ کرکے دست درازی کی شہری ساجد نے اہلکار کی ویڈیو بنالی ملزم نے ساجد کو سرکاری اسلحہ سےفائرنگ کر کے زخمی کردیا ،ملزم سرعام جدید اسلحہ بھی لہراتا رہا۔
پولیس اہلکار نے بھاگنے کی کوشش میں شہری ساجد پر فائرنگ ایک فائر شہری کی ٹانگ پر لگا جس سے وہ زخمی ہو گیا ۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث گرفتار اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات ہے، پولیس اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، اہلکار کے خلاف سخت سے سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک اہلکار کی قانون کی خلاف ورزی پوری فورس کی بدنامی کا باعث بنتی ہے، محکمے میں موجود کالی بھیڑوں سے پولیس فورس کا کوئی تعلق نہیں، کڑی ڈیوٹی کرنے والی فورس کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی جگہ جیل ہے۔




Police ka zulm o jbr khtam hona chaheay