تازہ ترینسپورٹس

رشبھ پنت کی جان بچانے والے لڑکے نے گرل فرینڈ کے ساتھ زہر کھالیا

لڑکی کی دوران علاج موت ہوگئی جبکہ رجت کی حالت تشویشناک ہے، رپورٹس

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی ٹیم کے اسٹار وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی کار حادثے میں زندگی بچانے والے25سالہ رجت کمار نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ زہر کھالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر کی جان بچانے والے نوجوان رجت کمار اور اس کی21سالہ گرل فرینڈ منو کیشپ نے مبینہ طور پر گھر والوں کی جانب سے رشتے کے انکار کے باعث زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔

واقعہ 9 فروری کو اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے گاؤں بوچھا بستی میں پیش آیا۔دونوں نے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی تاہم انہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں دوران علاج منو کیشپ کی موت ہوگئی جبکہ رجت کمار کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق دونوں کے خاندانوں نے ان کی شادیاں کہیں اور طے کردی تھیں اور ذات پات کے اختلاف کی وجہ سے ان کا رشتہ قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

منو کیشپ کی موت کے بعد اس کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ رجت کمار نے ان کی بیٹی کو اغوا کیا اور اسے زہر دیا۔

واضح رہے کہ رجت کمار نے دسمبر 2022 میں اس وقت قومی توجہ حاصل کی جب انہوں نے ایک اور شخص نیشو کمار کے ساتھ مل کر کرکٹر رشبھ پنت کو پیش آنے والے بدترین حادثے میں ان کی جان بچائی۔

رشبھ پنت دہلی سے اتراکھنڈ جارہے تھے جب ان کی مرسڈیز کو حادثہ پیش آیا اور ان کی گاڑی میں آگ لگ گئی تھی، بعدازاں رجت اور اسکے دوست نیشو نے کرکٹر کو گاڑی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button