پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

پنجاب یونیورسٹی ،رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

’’سائیکالوجی، میڈیا اور کرداری علوم کے موضوع پرسیشنز‘‘،پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین،محمد فاروق ،ڈاکٹر عروج ارشد ، رافیہ رفیق، شاہدہ بتول، ڈاکٹر صوفیہ ، ناشی خان، آمنہ معزم، شمیم فاطمہ، شائستہ جبیں، ماہم فیاض کی شرکت

لاہور(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی ) پنجاب یونیورسٹی ،رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

کانفرنس کا انعقادرفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلبرگ III کیمپس میں ہوا جس کا موضوع سائیکالوجی، میڈیا اور کرداری علوم تھے

کانفرنس کا مقصد نفسیات اور میڈیا اسٹڈیز کے درمیان علم و تحقیق کے تبادلے کو فروغ دے کر ایک کثیر الجہتی نقطہ نظر کو تقویت بخشنا ہے، جو جدید دنیا کے ابھرتے ہوئے رجحانات اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم ثابت ہوگااس حوالے سے مختلف علمی و تحقیقی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

لاہور:ڈاکٹر عروج ارشد اور پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم ڈاکٹر خالد محمود کو سوینئیر پیش کرتے ہوئے

ایسوسی ایٹ پروفیسر ،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف کلینیکل اینڈ پروفیشنل سائیکالوجی ڈاکٹر عروج ارشد نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، ریجنل ڈائریکٹر رفاہ یونیورسٹی محمد عمر فاروق نے بھی کانفرنس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
مرکزی مقالہ جات میں پروفیسر ڈاکٹر کلاؤڈیو لونگوبارڈی(یونیورسٹی آف ٹورین، اٹلی) نے "ڈیجیٹل خواندگی اور سوشل میڈیا کے اثرات” پر مقالہ پیش کیا، اکرام برکت ،ڈی جی پیمرا آپریشنز لاہور، ڈاکٹر جواکین وڈال نے میڈیا کے ذریعے پیدا ہونے والے اشتعال پر قابو پانے کے لیے سٹائیک(stoic)فلسفے کی حکمتِ عملی” پر لیکچر دیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی اور نفسیاتی تحقیق کے فروغ پر زور دیا۔

پروفیسر ڈاکٹر رافیہ رفیق، پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ بتول، ڈاکٹر صوفیہ میسٹرو کوکو، پروفیسر ڈاکٹر ناشی خان، پروفیسر ڈاکٹر آمنہ معزم، پروفسر ڈاکٹر شمیم فاطمہ، ڈاکٹر شائستہ جبیں، ماہم فیاض اور دیگر محققین نے بھی مقالہ جات پیش کئے۔

پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم چیئرپرسن ڈی سی ایم آر، پنجاب یونیورسٹی نے مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا، اور معزز مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button