حلقہ ارباب ذوق ،12اپریل کو انتخابات، واجد امیر الیکشن کمشنر مقرر
آثر اجمل، آصف نظیر، افتخارالحق، اکرم سحر فارانی، تیمور کاظمی، حمزہ علی رانا،حنا بابر ، دلشاد نسیم،زین آصف،سبین علی ،شہباز حسین ،طاہر ابدال طاہر ، عدیل برکی ، فیضان نقوی،ماجد یزدانی،محمود ناصر ملک اورمنظر اعجاز منظر کی نئی ممبر شپ
لاہور:(شہزاد فراموش) حلقہ ارباب ذوق کی مجلس عاملہ نے رواں سال کے لیے حلقے کے انتخابات کی منظوری دے دی۔ سیکرٹری شازیہ مفتی نے واجد امیر کا نام الیکشن کمشنر کے طور پر تجویز کیا جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدوں کے امیدوار22مارچ کے درمیان الیکشن کمشنر سے نامزدگی فارم حاصل کر سکتے ہیں۔

23مارچ سے 29مارچ تک فارم الیکشن کمشنر کو جمع کرائے جا سکیں گے۔29مارچ سے5اپریل کے درمیان اعتراضات داخل کیے اور کاغذات واپس لیے جا سکیں گے۔
5اپریل کو امیدواروں کا حتمی اعلان ہو گا۔ سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدوں پر 12اپریل کو انتخابات کا انعقاد ہو گا اور اسی روز کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔
اجلاس میں رواں سیشن کے دوران وفات پا جانے والے حلقہ کے ممبرز اعجاز فیروز اعجاز،تسنیم منٹو،تیمور حسن تیمور،جاوید قاسم،خالد محبوب،رضی عابدی ،عالم خان،غلام عباس فراست اورمحمد رفیق خان کیلئے افسوس کا اظہار کیا گیا۔
اس کے علاوہ 17 اہلِ قلم کو حلقہ کی ممبر شپ دی گئی جن میں آثر اجمل، آصف نظیر، افتخارالحق، اکرم سحر فارانی، تیمور کاظمی،
حمزہ علی رانا،حنا بابر ، دلشاد نسیم،زین آصف،سبین علی ،شہباز حسین ،طاہر ابدال طاہر ، عدیل برکی ، فیضان نقوی،ماجد یزدانی،
محمود ناصر ملک اورمنظر اعجاز منظر شامل ہیں۔



