پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار
ممتاز طافو کے میوزک سے سجے ڈرامہ ”جہنم براستہ جنت“ کا ٹیزرجاری
لاہور:(شہزاد فراموش) موسیقار طافو گھرانہ کے چشم و چراغ ممتاز حسین طافو نے گرین ٹی وی کے نئے ڈرامہ ”جہنم براستہ جنت“ کے او ایس ٹی کا میوزک دیا ہے جس کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اس کے بول ہیں ”رنگ تیرا“۔ ڈرامہ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے اور پورے ٹیزر میں او ایس ٹی گونج رہا ہے جس میں عرشمان خان اور حریم خان کی آوازیں شامل ہیں لیکن ممتاز حسین طافو نے میوزک میں وہ جادو جگایا ہے جو ان کے دادا استاد طافو فلموں میں دکھایا کرتے تھے۔

ممتاز حسین طافو کا کہنا تھا کہ ان کا گھرانہ گزشتہ ستر برس سے میوزک کی خدمت کر رہا ہے اور ان کا او ایس ٹی مقبول ہونے کا مطلب اس کے پیچھے ستر سال کی ریاضت ہے۔
ممتاز حسین کے والدتمغہ امتیاز سجاد طافو ممتاز گٹارسٹ اور موسیقار ہیں۔ ڈرامہ سیریز میں مقبول آرٹسٹ مومنہ اقبال بھی اہم کردار نبھا رہی ہیں۔



