انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

کیلیفورنیا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ آزادی کی پروقار تقریب

راگا بوائز کی خصوصی شرکت، موسیقی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے، پاکستانی ثقافت اور قومی جذبے کو اجاگر کیا گیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں معروف میوزک بینڈ راگا بوائز نے خصوصی شرکت کی اور اپنی شاندار موسیقی سے شرکاء کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر معروف اداکار و اینکر سہیل مرزا، ایونٹ آرگنائزر ناصر راؤ، چیمبر آف کامرس کے صدر فواد اسماعیل سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

یومِ آزادی کی خوشی میں منعقدہ تقریب کے دوران پاکستانی کمیونٹی نے قومی دن کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ شرکاء نے پاکستان سے اپنی محبت اور والہانہ وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

تقریب میں پاکستانی ثقافت، موسیقی اور قومی جذبے کو اجاگر کیا گیا، جبکہ میوزیکل پرفارمنس نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔ اس موقع پر شرکاء میں خوشی اور جوش و خروش کی فضا قائم رہی۔

پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک رہتے ہوئے قومی دن کی تقریبات کا انعقاد نئی نسل کو پاکستان کی ثقافت، روایات اور تاریخ سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button