انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ایران جنگ ،فیلڈمارشل،ٹرمپ کی گفتگو، شہباز کااہم پیغام ،پاکستان کاسفارتی پلڑا بھاری،اہم بیٹھک کی تیاریاں

واشنگٹن:(ویب ڈیسک )امریکا ایران جنگ رکوانے کے لیے پاکستان کی جانب سے کوششیں جاری ہیں، اس سلسلے میں ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جاری بحران کے خاتمے کےلیے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کےلیے تیار ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔ خطے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کےلیے مذاکرات ضروری ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کےلیے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کی رضامندی سے مشروط جامع تصفیے کے لیے مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نتیجہ خیز مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے میربانی کے حوالے سے تیار ہے اور اسے اعزاز سمجھتا ہے۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مابین ٹیلی فونک گفتگو کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ حساس سفارتی بات چیت ہے۔ کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ امریکا اس معاملے پر میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا۔

دوسری جانب عرب ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے مذاکرات کی حمایت کردی ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور جلد ہی ایک حتمی معاہدہ سامنے آ سکتا ہے۔

ٹرمپ کے دعوے کے بعد ایرانی حکام کی جانب سے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار سامنے آیا تھا۔

علاوہ ازیں عالمی میڈیا نے بھی اپنی رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں بیٹھک لگے گی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس تنازع میں پاکستان کی سفارتی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ تہران حکومت کی جانب سے مذاکرات یا سپریم لیڈر کی حمایت سے متعلق کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

 

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button