لاہور:( بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پھر آگ لگ گئی ،مریض اور ان کے لواحقین خوف وہراس کا شکار ہوگئے۔
پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کے آئی سی یو میں پھر شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی ہوئی، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آتشزدگی اے سی میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوئی۔

آگ لگنے کے بعد آئی سی یو میں دھواں پھیل گیا،زیر علاج مریض بھی متاثر ہوئے ۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دھواں بجھانے کی کوشش کی گئی ،ریسکیو نے آگ اور دھوئیں پر قابو پا لیا ۔
تمام مریضوں کو آئی سی یو سے نکال دیا گیا ،کچھ مریض وینٹی لیٹر پر بھی تھے۔ ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر عامر نے نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام کو بتایا کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مریض محفوظ ہیں،ایمرجنسی معمول کے مطابق چل رہی ہے۔



