لاہور،سرگودھا(بیوروچیف) ہربنس پورہ کے علاقے میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی بہن کو قتل کردیا اورفرار ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ میں ہجویری سکیم کے رہائشی علی حیدر نے نامعلوم وجوہات کی بنا کر فائرنگ کر کے اپنی 23سالہ بہن لائبہ فاطمہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔
پولیس نے لاش پورسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی اور غیرت کے نام پر قتل سمیت دیگر پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ لائبہ فاطمہ طلاق یافتہ تھی۔
سرگودھا کے قصبہ بان سنبل میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان دیور وارث خان نے اپنی بھابی اور دو بچوں کی ماں صائمہ عابد کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئےہسپتال منتقل کر دی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔



