انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

بھارتی شکایت، 2پاکستانی کرکٹرز کی آئی سی سی میں پیشی،حارث روئف کو جرمانہ

لاہور:(سلمان حسین)بھارتی کرکٹ بورڈ کی شکایت پر صاحبزادہ فرحان،حارث کی آئی سی سی میں پیشی ہوئی ہے جس پر فیصلہ محفوظ سنا دیا گیا ہےذرائع کے مطابق حارث روئف کو اشارے پر میچ کا 30فیصد جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ صاحبزادہ فرحان کو جرمانہ نہیں کیا گیا۔

بھارتی بورڈ کی شکایت پر پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان آئی سی سی کے سامنے پیش ہوگئے، میچ ریفری رچی رچرڈسن نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے سماعت کی، اس موقع پر پاکستان ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ بھی موجود رہے۔

ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے حارث روف سے 0-6 کا مطلب پوچھا، حارث رؤف نے الٹا میچ ریفری سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں 0-6 کا مطلب کیا ہے جس پر کسی کو اعتراض ہے۔

ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے حارث روف سے اشارے بار بار کرنے کی وجہ پوچھی، حارث رؤف نے جواب دیا کہ کسی کی دل آزاری کے لیے اشارے نہیں کیے۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ سلیبریشن کا مقصد کسی کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button