پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

متروکہ وقف املاک بورڈ،مبینہ فراڈ،سیکرٹری بورڈفرید اقبال مستعفی،چیف کنٹرولر اکائونٹس کو ہٹا دیا گیا

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) متروکہ وقف املاک بورڈ

(ETPB) میں 34 کروڑ روپے کی ادائیگی سے متعلق مبینہ فراڈ اورایف بی آر کی کاروائیوں کے بعد بڑے فیصلے سامنے آئے ہیں۔ذرائع کےمطابق چیف کنٹرولر آف اکاؤنٹس عدیل احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے کارروائی سےبچنے کیلئے استعفیٰ دیدیا جس کو حکام کی جانب سے منظور کرلیا گیا ہے۔

سی این این اردوڈاٹ کام فرید اقبال کے سکینڈل کئی مرتبہ پہلے بھی منظر عام پر لا چکا ہے۔

ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ (ETPB) میں 34 کروڑ روپے کی ادائیگی سے متعلق مبینہ فراڈ اورغلط ادائیگیوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے،نیب (NAB) نے اس معاملے کی تحقیقات کیں اور متعدد افراد کے خلاف کارروائی کی اس حوالے سے 35 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق فرید اقبال کو کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ٹرمینیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جوحالات کو بھانپتے ہوئے پہلے ہی مستعفی ہوگئے۔

سنجیدہ حلقے اس بات پر حیران ہیں کہ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس نے بھی ٹرمینیشن سے بچنے کے لیے استعفی دے دیا تھا لیکن سپریم جوڈیشل کونسل نے استعفی نامنظور کرتے ہوئے انہیں ٹرمینیٹ کیا۔

کیا فرید اقبال کے حوالے سے بھی کارروائی ہوگی یہ ابھی تک سوالیہ نشان ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button