
لاہور:(رپورٹ انعام علوی )حسان ہادی پاکستان کے قومی اسکریبل چیمپئن بن گئے۔ انہوں نے 35ویں اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی،
حسان نے 27 میں سے 24 گیمز اپنے نام کرکے ٹائٹل جیتا،حسان نے ابتدا ہی سے برتری برقرار رکھی، دو گیمز قبل ہی چیمپئن قرار پا گئے۔

کراچی میں کھیلی گئی تین روزہ چیمپئن شپ میں ملک بھرسے80 بہترین کھلاڑیوں نے حصہ لیا، حسان ہادی خان نے ستائیس میں سے بیس میچزجیت کرایک ہزارسات سوپینسٹھ کے مجموعی اسکورکے ساتھ دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا،14سالہ احمد سلمان نے بھی بیس فتوحات حاصل کیں تاہم فیصلہ کن میچ میں حسان نے سنسنی خیزمقابلے کےبعد فتح سمیٹ لی۔
سابق ورلڈ چیمپئن علی سلمان تیسرے اورحشام ہادی چوتھے نمبرپررہے، دفاعی چیمپئن وسیم کھتری اپنے آخری دومیچزہارنے کے باعث پانچویں پوزیشن پررہے، سیکنڈڈویژن میں محمد عزیرنے پہلی اورایمن فیصل نے دوسری پوزیشن حاصل کی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےمالک ندیم عمرنے انعامات تقسیم کیے۔



