پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سوشل میڈیا پوسٹ،صدروائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹرشعیب کی ٹریننگ ختم،بڑی پابندیاں

 

لاہور:(بیوروچیف)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب نے صدر وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر محمد شعیب خان کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ ختم کر دی۔دورانِ ٹریننگ وصول کی گئی تنخواہ اور وظیفہ ڈاکٹر محمد شعیب خان کو واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلہ کے مطابق سپر اسپیشلٹی ریزیڈنسی پروگرام سے بھی ڈاکٹر محمد شعیب خان کو فارغ کردیا گیا جبکہ دو سال تک پنجاب ریزیڈنسی پروگرام میں درخواست دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مراسلہ کے مطابق سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض پوسٹ پر محکمانہ کارروائی مکمل کی گئی متعدد شوکاز اور ذاتی سماعت کے بعد ٹریننگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر دوبارہ سماعت کا موقع دیا گیا جس کے باوجود ڈاکٹر محمد شعیب خان مؤثر دفاع پیش نہ کر سکے،
پیرینٹ محکمے سے ڈیپوٹیشن نہ لینے کا معاملہ بھی فیصلے کا حصہ بنایا گیا ہے ،اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button