انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

شام میں دو بسوں کے درمیان خوفناک تصادم، 35 افراد جاں بحق ،متعددزخمی

 

 

دمشق:(ویب ڈیسک)شام میں دو بسوں کے درمیان خوفناک تصادم سے تقریباً 35 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

شام میں دو مسافر بسوں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث جاں بحق توں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکر کے باعث پیش آیا، تاہم حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔

ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ بسوں کی باڈی کو کاٹ کر متعدد مسافروں کو باہر نکالا۔

شامی حکام نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ سڑک پر ٹریفک بحال کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button